پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ آج نہیں کل کیا جائے گا، اوگرا

September 30, 2021

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ آج کے بجائے کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔