صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی بتدریج آٹومیشن کی جائے گی، عثمان بزدار

September 30, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی بتدریج آٹومیشن کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کو دیگر صوبوں کے لیے مثال بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب سوشل سیکیورٹی اسپتال لاہور میں آٹومیشن سسٹم کے افتتاح موقع پر کہا کہ مزدور کارڈ کے اجرا کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکسپوویکسی نیشن سینٹر اور جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ نے گجرات کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی۔