ن لیگ کے 3 ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں، عثمان ڈار کا دعویٰ

October 02, 2021

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ سیالکوٹ کے 3 ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان ڈار نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کےدرمیان جھگڑا کارکنان کو تقسیم کررہا ہے، ش لیگ تھیلے سے باہر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے سیالکوٹ سے 3 ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف خود کو عالمی صادق و امین ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان میں چلنے والے کیسز پر شہباز شریف کوئی بات نہیں کررہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی جانب جارہے ہیں، محروم طبقہ کو ریلیف دیں گے، ہمیں کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔