کمپنی اور فلیٹ 15 سال سے ڈکلیئرڈ ہیں، علیم خان

October 04, 2021


پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہر دفعہ ان کی ایک ہی کمپنی کو آف شور لیکس قرار دے دیا جاتا ہے۔

پنڈورا پیپرز کی آف شور کمپنی لسٹ میں نام آنے پر ردعمل دیتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ان کے پاس وہی کمپنی اور وہی فلیٹ ہیں جو 15 سال سے ڈکلئیرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے سامنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں، 15 سال سے الیکشن کمیشن میں بھی تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں۔