بچے کی اسپتال کے بستر پر گانا گاتے ویڈیو وائرل

October 11, 2021

زندہ دل برازیلی بچے کے سوشل میڈیا پر اس وقت خوب چرچے ہیں جس میں اسپتال میں داخل اس بچے کو اپنا پسندیدہ گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیماری کے سبب اسپتال پہنچ کر جہاں بڑی عمر کے پختہ افراد بھی ہمت ہار دیتے ہیں وہیں برازیل سے تعلق رکھنے والا بچہ زندہ دل ہونے کی مثال قائم کر رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اسپتال میںبچوں کے وارڈ میں اپنے بستر پر موجود ہے۔

اس دوران بچوں کے لیے لگائے گئے ٹی وی پر ایک گانا چل رہا ہے اور بچہ اپنے بستر پر کھڑا ہو کر پر جوش اندا زمیں اپنا یہ پسندیدہ گانا گا رہا ہے۔