50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر مہنگا ہونے پر منسوخ

October 13, 2021

50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر مہنگا ہونے پر منسوخ کردیا گیا، چینی کی درآمد کے لیے کم سے کم بولی 689 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔

689 ڈالر فی ٹن کے حساب سے چینی بندرگاہ پر 117 روپے کلو میں پڑتی، یوٹیلیٹی اسٹورز پہنچانے کے اخراجات ملا کر یہ چینی تقریباً 130 روپے کلو پڑتی۔

حکومت نے چینی کی خوردہ قیمت 89 روپے 75 پیسے کلو مقرر کر رکھی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی کی خوردہ قیمت 115 روپے فی کلو تک ہے، پچھلی بار درآمد کردہ چینی یوٹیلیٹی اسٹورز کو 123 روپے کلو میں پڑی تھی۔