پاکستان بھارتی لوک سبھا کی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا

October 14, 2021

کراچی(محمد صالح ظافر) پاکستان انڈین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی100ویں تقریبات میں شرکت نہیں کرئے گا بھارت نے پاکستانی سینیٹ کے چیرمین محمد صادق سنجرانی کو دعوت دی تھی، بھارتی دعوت کے بارے میں وزارت خارجہ کے دفتر سے مشورہ کیا گیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھارتی لوک سبھا کی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا۔سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان بھارتی دعوت پرکوئی جواب نہ دے کرنئی دہلی نہیں جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستانی وزارت خارجہ نے کوئی بھی تبصرہ سے گریز کیا ہے،اس سلسلے میں پاکستان نے بھارت کو دعوت نامے کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ بھارتی لوک سبھا کی تقریبات میں نریندر مودی خطاب کریں گے۔ بھارتی لوک سبھا کی تقریبات کا آغاز 5 دسمبر کو ہوگا اور بھارتی صدر رام ناتھ گوند تقریبات کا افتتاح کریں گے۔