توشہ خانہ پر حکومت کا موقف بالکل درست نہیں، تجزیہ کار

October 14, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کہ کیا مریم نواز کے نیب پر الزامات درست ہیں؟۔

جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ نیب کے اوپر صرف اپوزیشن جماعتیں تنقید نہیں کرتیں اس کے علاوہ ہیومن رائٹس واچ، سپریم کورٹ نے بھی تنقید کی ہے۔

دونوں جانب سے سیاست ہورہی ہے نیب ضمانت کی قانونی حیثیت کو چیلنج نہیں کررہی ہے۔

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت کا موقف بالکل درست نہیں ہے۔