ہرنائی بچاؤ تحریک کا احتجاجی کیمپ 22ویں روزبھی جاری رہا

October 14, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ہرنائی بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام ہرنائی سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کا احتجاجی کیمپ 22ویں روزبھی جاری رہا، بدھ کو بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ، چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی سے نکلنے والے لشکر کی قربانی سے بلوچستان بھر میں امید کی کرن اور بیداری کی لہر پیدا ہوگی ، ہرنائی بچاو ٔتحریک کے ذمہ داران داد کے مستحق ہیں انہوں نے ہرنائی بچاؤ تحریک کے تمام 47 مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ہرقسم کے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ۔