ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کو بہتر انداز میں چلائینگے‘ حسنین ہاشمی

October 14, 2021

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیدحسنین ہاشمی نے میر ظہور بلیدی کو بلوچستان عوامی پارٹی کاقائم مقام صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میر ظہوربلیدی قابل اور قد آور شخصیت ہیں جو پارٹی کارکنوں کومنظم اورپارٹی امور بہتر انداز میں چلائیں گے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی نے روز اول سے پارٹی کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ،وہ نہ صرف قابل بلکہ قد آور شخصیت بھی ہیں جو اپنے وسیع سیاسی تجربے اور سوچ کی بناء پر پارٹی کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں نظم و نسق کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے کارکنوں کو یکجا کر نے کی ضرورت ہے، نئے صدر کی تقرری سے پارٹی میں نئی امید اجاگر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن صدر کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے پارٹی کومزید مضبوط اور مستحکم بنائیں۔