ہرنائی:آفٹر شاکس کے باعث کول مائنز میں کام پر پابندی

October 14, 2021

کوئٹہ( این این آئی )پی ایم ڈی سی نے ہر نائی میں زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث کول مائنز میں کام کر نے پر پابند ی لگا دی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق پابندی عارضی طوپر لگائی گئی ہے آفٹر شاکس کا سلسلہ جا ری رہا تو پابند ی مزید بڑھ سکتی ہے آفٹر شاکس کے باعث مائنز گر نے اور جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے پابند ی کے باوجود اگر مائنز پر کام کیا گیا تو مزدورں اور مالک کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔