دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں 55 ہزار سے زائد وزیٹر آچکے، عبدالرزاق داؤد

October 14, 2021

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں 55 ہزار سے زائد وزیٹر آچکے ہیں، بڑی تعداد میں وزیٹرز کا آنا توقعات کے برعکس تھا۔

ایک بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان بہترین ملک ہے جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیٹرز کا شکر گزار ہوں جو پاکستانی ثقافت دیکھنے آئے ہیں، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے فنکاروں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں جو پاکستان کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھاتے ہیں۔