15 اکتوبر کو ایس بی پی بینکنگ سروسز کے فیلڈ دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے

October 14, 2021

ڈیوٹیز ٹیکس اور سرکاری وصولیوں کے لئے 15 اکتوبر کو ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق نیشنل بینک کی مجاز برانچیں بھی اس مقصد کے لئے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔

ایس بی پی کے مطابق نفٹ 15 اکتوبر کو شام 6 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے گا۔ اس لئے دیگر بینکوں کو خصوصی کلیئرنگ کے لئے اپنی متعلقہ برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔