عدنان صدیقی اپنا اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر سے نالاں

October 15, 2021

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار عدنان صدیقی اپنا اکاؤنٹ ویریفائڈ نہ ہونے پر ٹوئٹر سے نالاں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کا عمل جاری ہے مگر 98 ہزار فالوورز رکھنے والے پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک سے تاحال محروم ہیں۔اداکار عدنان صدیقی نے اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ سے شکوہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے شریک بانی و چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 22کروڑ پاکستانی میرے بڑے وقت کے چھوٹے اداکار ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں، یا یوں کہہ لیجیے کہ جس نے براعظموں میں کام کیا ہو۔عدنان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا میں اب تک ٹوئٹر اکانٹ کے ویریفائڈ ہونے کا اہل نہیں ہوں؟