عمران عباس نے زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے 8 اصول بتا دیئے

October 15, 2021

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر زندگی بہتر بنانے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔عمران عباس نے اپنی فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک سال کے دوران زندگی میں بہتر اور مثبت تبدیلی لانے سے متعلق 8 ٹپس دی گئی ہیں۔عمران عباس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 8 اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ عمران عباس کی جانب سے بہتر زندگی حاصل کرنے کے لیے شیئر کیے گئے 8 اصولوں میں سر فہرست شکایت کے بجائے شکر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ویڈیو میں تجویز کیا گیا ہے کہ بہتر اور مثبت زندگی حاصل کرنے کے لیے شکایت کے بجائے تعریف کریں اور روزانہ خوش قسمت ہونے پر شکر ادا کریں۔تنہائی کو گلے لگائیں اور اس عمل میں اپنی تشکیل دوبارہ کریں۔منفی لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔ اپنے خیالات پر قابو رکھیں، یاد رکھیں جو آپ بیج بوئیں گے منفی یا مثبت، وہی اگے گا۔جو ہنر آپ سیکھنا چاہتے ہیں اس پر اپنی پوری محنت لگا دیں۔ زندگی میں جو کچھ حاصل کرنے کا سوچا سب حاصل کریں اور پیچھے نہ ہٹیں۔اپنے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ ورزش کریں۔آخری مشورہ! اپنی ہر غلطی سے سیکھیں۔ عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہے۔