پی پی ایچ آئی بلوچستان کو محکمہ صحت کے دائرہ کار میں لایا جائے،وائے ڈی اے

October 15, 2021

کوئٹہ(پ ر)ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کی تاریخ کا ناکام اور بدعنوان ادارہ ہے، 660 سے زائد بی ایچ یو کے انتظامات چلانے والی پی پی ایچ ائی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سالانہ اربوں روپے کا بجٹ بغیر کسی آڈٹ کا استعمال ہورہا ہے، ترجمان نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کو محکمہ صحت کے دائرہء کار میں لاتے ہوئے اس کو بہتر بنانے اور عوام کو بہتر صحت مہیا کرنے کیلئے ٹیکنیکل لوگوں کے حوالے کیا جائے، DSM کی پوسٹ پر ڈاکٹرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، محکمے میں ہونے والی بدعنوانی اور کرپشن کا احتساب کیا جائے، بدعنوان آفیسر کا احتساب کیا جائے، ہم حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا مسائل کے حل اور مطالبات کے حق میں او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر میں الیکٹیو سروس کا بائیکاٹ جاری رہیگا۔