خاران کی ترقی کیلئے سیاسی ماحول پیداکرناہوگا‘ ڈاکٹراسحاق بلوچ

October 15, 2021

کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نےکہاہے کہ خاران کے عوام بنیادی سہولیا ت سے محروم اور مسائل کا شکار ہیں جس کی اصل وجہ لوگوں کا اصل سیاسی جماعت سے تعلق نہ ہونا ہے ہمیں ترقی اورخوشحالی کیلئے سیاسی ماحول کو فروغ دیکر پینل اور شخصیات کی سیاست کو چھوڑناہوگا ان خیالات کااظہارا نہوں نے کلی جو نگواور کلی بوپ ریک چیئر مین محمد عظیم میں یونٹ سازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر سر دار حبیب اللہ فقیر زئی، ریجنل صدر کے ڈی بلوچ ، خازن امان اللہ بلوچ سینٹرل کمیٹی کے ممبر آصف بلو چ، غنی مسرت بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر بوپ میں یونٹ تشکیل دیا گیا ڈاکٹر اسحا ق بلوچ نے کہاکہ عوامی نمائندگی نہ ملنے کے باوجود پارٹی نے خاران میں اجتماعی کام کیے آنے والے انتخابات میں پارٹی ایک قوت بن کر سامنے آئے گی ۔