قانون میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت نےہاؤسنگ سوسائٹی کا پہلا کیس سیشن جج وہاڑی کو ٹرانسفر کر دیا

October 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے نیب قانون میں ترمیم کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی کا پہلا کیس سیشن جج وہاڑی کو بھجواتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر مقرر کی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق اشرف ٹاؤن وہاڑی میں شہریوں سے دھوکا دہی کرنے والے ملزم اشرف کے خلاف ریفرنس تیار کیا گیا ملزم نے کنٹریکٹ کے مطابق سہولتیں فراہم نہیں کی تھیں۔