گوانتا ناموبے سے مزید 2 قیدیوں کی رہائی کی منظوری

October 15, 2021


امریکی حکومت نے گوانتا ناموبے جیل کے مزید دو قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی۔

پنٹاگون حکام نےگوانتا ناموبے جیل سےدو قیدیوں کی رہائی کےاحکامات جاری کیے ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گوانتا ناموبے کی ملٹری جیل میں کئی سال سے جنگی دور کے 39 قیدی موجود ہیں۔

دستاویزات کے مطابق یمن کےسناد یسلم ال کاظمی اور افغانستان کےاسد اللہ ہارون گل کو 7 اکتوبر کورہائی کی منظوری ملی۔