ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

October 15, 2021


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ ایک ہزار 423 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 20 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 780 ڈالر فی اونس ہے۔