برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی

October 16, 2021


عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو کہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

علاوہ ازیںامریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔