عفت عمر کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر طنز

October 16, 2021

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر طنز کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت سے سخت نالاں عفت عمر اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان اور اْن کی جانب سے اپنائی گئی پالیسیوں پر تنقید اور طنز کے تیر برساتی نظر آتی ہیں۔گزشتہ روز عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیان کہ ʼہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے کہ مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔اس بیان کو عفت عمر کا ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں کہنا تھا کہ ʼجیسے باقی سب سمجھا پائے ہیں۔عفت عمر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ متعدد ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔