رواں ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارۂ شماریات

October 16, 2021


ادارہ ٔشماریات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ ٔشماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، آلو، گھی، ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنی رپورٹ میں ادارۂ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ 66 فیصد رہی جبکہ سب سے کم آمدن والے طبقے کے لیے مہنگائی 14 اعشاریہ 12 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے تک ہے جبکہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں قیمت 1100 روپے ہے۔