ایک پیالے سُوپ نے کرینہ کپور کی زندگی بدل دی

October 16, 2021

بھارتی معروف ادکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ ایک پیالے سوپ نے اُن کی زندگی بدل دی۔

کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر، اداکار سیف علی خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ہمراہ اپنی یہ پرانی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے سیف علی خان کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔


کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ’ایک بار گریس ( ملک کا نام) میں۔۔ وہاں ایک پیالہ سوپ کا تھا اور ہم تھے اور میری زندگی بدل گئی۔‘

کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ ’سیف علی خان اُن کے لیے دنیا کے خوبصورت ترین مرد ہیں۔‘

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف خان کی سال 2012ء، 16 اکتوبر کو شادی ہوئی تھی جبکہ ان دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔