مجھ سے شادی عاطف کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا: سارہ بھروانہ

October 16, 2021

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کا کہنا ہے کہ مجھ سے شادی کرنا گلوکار کی زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔

گلوکار عاطف اسلم کے مداح جانتے ہیں کہ وہ عام طور پر اپنے نئے آنے والے پراجیکٹس کا اعلان کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہیں اور وہ ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل نہیں ہے جو سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں۔

تاہم، جب عاطف اسلم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ نئی تصویر سامنے آئی تو مداح کیپشن پڑھ کر تھوڑے پریشان ہوگئے۔

عاطف اسلم کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ موجود ہیں۔


یہ تصویر سارہ بھروانہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر کے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے یعنی گلوکار کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اُن کی اہلیہ مینج کرتی ہیں۔

سارہ بھروانہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ بلاشبہ سب سے خاص، خوبصورت، محنتی اور ہوشیار انسان ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اس تصویر میں یہ شخص میرے شوہر ہیں اورمجھ سے شادی کرنا ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔‘

سارہ نے خود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عاطف اسلم سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔

گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔