رومانی گلوکار عائشہ عمر سے ملاقات کے منتظر

October 16, 2021

پاپ گلوکاری کی دنیا کے مشہور ترین بینڈ ’ایکسینٹ‘ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا پاکستان میں اداکارہ عائشہ عمر سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ایڈریان سینا کے پاکستان آنے اور یہاں کے پُرفضا مقامات پر چھٹیاں گزارنے کے اعلان پر عائشہ عمر نے ان کا خیر مقدم کیا۔

جواب میں غیر ملکی گلوکار نے کہا کہ وہ سیاحت کے فروغ کیلئے رواں برس دسمبر میں پاکستان آرہے ہیں اور وہ اداکارہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی گلوکار نے عائشہ عمر کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہنزہ کی سیر کرنے کے بعد وہ اُن سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں مل کر کسی بڑے منصوبے پر کام کریں گے۔

خیال رہے کہ رومانیہ کے میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’ہیلو! میں ایکسینٹ ہوں اور میں ایک بار پھر پاکستان میں وہاں کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی محسوس کروں گا۔‘