پٹرول قیمت میں اضافہ اوگرا تجویر پر ہوا، اصل نمبرز وزارت خزانہ کو معلوم ہوں گے، حماد اظہر

October 16, 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اصل نمبرز سے لاعلم نکلے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران حماد اطہر نے کہا کہ اوگرا کی تجاویز پر ہی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید کچھ کم زیادہ ہو، لیکن اصل نمبرز وزارت خزانہ کو ہی معلوم ہوں گے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا بوجھ خود بھی برداشت کررہی ہے،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پٹرولیم لیوی 30 روپے سے ساڑھے 5 روپے تک لاچکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی حکومتی گنجائش کم ہوتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں طلب و رسد پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کے کہنے پرنہیں۔