وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، احسن اقبال

October 16, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، غیر نمائندہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے۔

فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کے حق کو منوانے کے لئے نکلیں تاکہ ملک کو بچا سکیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے سی پیک اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے۔