گورنر سندھ لیاقت علی خان کی جائے پیدائش و شہادت سے لاعلم نکلے

October 17, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ)گورنر سندھ ملک کے پہلے وزیراعظم کی جائے پیدائش اور جائے شہادت سے لاعلم نکلے، پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کی شہادت ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ گورنر سندھ نے لیاقت علی خان کی جائے شہادت کو راولپنڈی کے بجائے کراچی قراردے دیا۔