ملا عبدالغنی برادر سے قازقستان کے عہدیداروں کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

October 17, 2021

افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے کابل میں قازقستان کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

کابل سے افغان میڈیا کے مطابق ملا برادر نے قازق صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تالکات کلیوف سے ملاقات میں امریکا میں قازقستان کے سفیر یرزان کازوکانوف بھی شریک تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق قازق عہدیداروں سے ملاقات میں ملا برادر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔