سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

October 17, 2021

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں کیلیفورنیا کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بل کلنٹن کے وائٹ سیل بڑھنے اور بخار ختم ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ان کے گھر نیویارک منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کلنٹن کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی گئی اور مسلسل ان کا معائنہ بھی کیا جاتا رہا، جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو طبیعت کی ناسازی کے باعث منگل کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔