چلاس شہر اور گردونواح میں بارش

October 18, 2021

چلاس شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، برف باری کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے بند ہونے سے بابوسر اور ناران کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اسکردو شہر اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش کے باعث دیوسائی میدان کو سیاحوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔