ہیلی فیکس:عمارت میں آگ لگ گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

October 18, 2021

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)ہیلی فیکس ٹاؤن سینٹر میں گزشتہ شب ایک بلند عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔لوکل میڈیا کے مطابق کار کو لگنے والی آگ نے بے قابو ہو ایک عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر اینڈ ریسکیو سروس کو کار میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جو ایک عمارت میں پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آسمان پر دھواں کے بادل چھا گئے ۔فائر اینڈ ریسکیو سروس نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو کرنے کی کوشش کی مگر آگ پوری عمارت میں پھیل چکی تھی، فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق آگ ایک کار میں لگی جو بے قابو ہو کر ساتھ والی بڑی عمارت میں پھیل گئی، فائر اینڈ ریکسیو سروس رات گئے تک آگ پر قابو پانے میں مصروف رہا ۔بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے پانچ اسٹیشنوں سے آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، ان میں ہیلی فیکس،ایلنگ ورتھ ،اوڈسل، کلیکھیٹن اور ہڈرزفیلڈ سے بویئن اسٹریٹ پر فائراینڈ ریسکیو سروس شامل تھیں۔