لوٹن: ڈاکٹر گل زمان بٹ کیلئے ایمر جنسی میڈیسن کا فیلو شپ اعزاز

October 18, 2021

لوٹن (نمائندہ جنگ) کوٹلی آزاد کشمیر سے متعلق لوٹن ڈاکٹر گل زمان بٹ کو ایمرجنسی میڈیسن کا فیلوشپ ملا ہے، ان کو یہ اعزاز ملنے پر کوٹلی سے ہی تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتہ جی پی ڈاکٹر طاہر محمود نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور اسے کمیونٹی کے لیے اعزاز اور باعث فخر و افتخار قرار دیا ہے، ڈاکٹر طاہر محمود جن کو 2019 میں فیلوشپ ایوارڈ ملا تھا نے نمائندہ جنگ کو بتایا ہے کہ برطانیہ میں رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کی فیلو شپ ایک پوسٹ گریجویٹ ایوارڈ ہے جو رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن نے ایمرجنسی میڈیسن کے ماہرین کو دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر گل زمان بٹ ہماری کمیونٹی کا اثاثہ ہیں اور لوگوں کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، ان کو یہ ایوارڈ ملنا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، ایسے لوگ ہی کمیونٹی کے حقیقی رول ماڈل ہیں ۔