لبنان میں تربیتی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ

October 18, 2021

بیروت ( نیوز ڈیسک) لبنان میں تربیتی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق صبح کے وقت شمالی بیروت کے ساحلی علاقے کے حادثہ پیش آنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 2افراد سوار تھے، تاہم ان کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں۔ ادھر وزیراعظم نجیب میقاتی نے طیارے کے حادثے کے بعد عسکری قیادت سے رابطہ کیا اور طیارے میں سوارعملے کی فوری تلاش کے لیے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بحریہ کو بھی ہنگامی طور پر تیار رہنے کا حکم دیا۔