مزید دو ’خانز‘ بی جے پی کی ہِٹ لسٹ پر ہیں، کمال راشد خان

October 18, 2021

بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بعد اب عامر خان اور سلمان خان بی جے پی کی ہِٹ لسٹ پر ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید 2 خان ستارے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہٹ لسٹ میں ہیں۔

کمال راشد خان کا کہنا ہے کہ وہ ستارے بی جے پی کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں جن پر پہلے ہی کچھ کیسز ہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کردیا کہ یہ خانز جلد ہی جیل بھی جاسکتے ہیں۔