کراچی: سپر اسٹور میں ڈکیتی، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

October 18, 2021

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں سپر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واردات گزشتہ روز ہوئی جس میں 7 ملزمان ملوث تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، 5 ملزمان نے ماسک اور 2 نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹ کر فرار ہوئے، واردات کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔