بھارت میں لکھیم پور کھیری کا واقعہ، کسان تنظیم کا ریل روکو احتجاج

October 18, 2021

بھارت میں لکھیم پور کھیری میں پیش آنے والے واقعے کیخلاف کسان تنظیم نے ریل روکو احتجاج کیا۔

صبح دس بجے سے شروع ہونے والے احتجاج کے باعث مختلف روٹس پر تقریباً 300 ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ کسان مظاہرین نے پٹریوں پر بیٹھ کر دھرنا دیا۔

مظاہرین نے بی جے پی کے مرکزی وزیر کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ 3 اکتوبر کو شمالی ریاست اتر پردیش کے علاقےلکھیم پور کھیری میں بھارتی کے مرکزی وزیر کے بیٹے کی گاڑی نے چار کسانوں کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

واقعے میں چار کسان سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔