
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/0_1_011910_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/0_2_011910_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/0_3_011911_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_1_011943_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_2_011943_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_3_011943_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_4_011943_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_5_011943_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_1_012015_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_2_012015_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-07/452_3_012015_album.jpg">
کشمیریوں کی طرح ہر پاکستانی کی ایک ہی آواز ہے کہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، ملک بھر میں کشمیریوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے ملک بھر میں عام تعطیل کی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں شہدائے کشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، ملک کا چپہ چپہ بھارتی مظالم پر سراپائے احتجاج ہے، بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے دکھوں میں شریک ہے، کشمیریوں کی حمایت کے لیے مظاہروں اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر پر آج پاکستان بھر اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے، پاکستان، آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں ریلیاں اور تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔
یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔