
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/0_1_021501_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/0_2_021501_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/0_3_021501_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/473_1_021537_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/473_2_021537_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/473_3_021538_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/473_1_021557_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/473_2_021557_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-23/473_3_021557_album.jpg">
پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے ڈیولیئرز اور ڈیوڈ وائز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 201 رنز کا ہدف دیا جو قلندرز نے ڈیولیئر اور ویس کے درمیان 98 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز نے 204 رنز بنائے جو پی ایس ایل کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
ڈیولیئرز نے 29 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے جبکہ وائز 5 چھکوں کے ساتھ 20 گیندوں پر 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنرز فخرزمان اور سہیل اختر نے 35رنز کا آغاز دیا، سہیل اختر دس رنز بناکر فخرزمان کا ساتھ چھوڑ گئے۔
فخرزمان اور سلمان بٹ نے اننگز آگے بڑھائی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی 66 رنز بناکر اسکور 101 تک پہنچادیا۔