
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/0_1_021945_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022052_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022100_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022111_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022136_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022147_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022157_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022211_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-02-28/478_1_022222_album.jpg">
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اورفوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے پر شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں،حیدرآباد، مٹھی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، آزاد کشمیر میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار شہری اور طلبہ نے میں ریلی نکالی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، اسکول کے طالب علموں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ملی نغمے گا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
حیدرآباد میں ہندو برادری نے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی اور نعرے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اسلام آباد میںجذبہ حب الوطنی سے سرشار طلبہ نے کثیر تعداد میں ریلی نکالی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
کراچی میں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے پاک فوج کے حق اور بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔