
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-03/0_1_014957_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-03/481_1_015100_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-03/481_1_015111_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-03/481_1_015126_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-03-03/481_2_015126_album.jpg">
سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے 100واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دبئی میں ہوئی دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ میں لیجنڈ ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے مخالف کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ فیڈرر کے کیریئر کا 100 واں ٹائٹل ہے۔
37 سالہ فیڈرر ،اے ٹی پی ٹائٹل کی سینچری کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے، ان سے قبل 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز امریکی ٹینس کھلاڑی جمی کانرز کو حاصل ہے۔
واضح رہے کہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور وہ پروفیشنل ٹینس کے موجودہ دور میں ٹور کی سطح کے 100 ٹورنامنٹس جیتنے والے دوسرے مرد کھلاڑی ہیں۔؎
راجر فیڈرر نے یہ ٹائٹل جیت کر 5 لاکھ 23 ہزار 300 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی،فیڈرر کے مداح پرامید ہیں کہ وہ جلد جمی کانرز کا 109 ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔