
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/0_1_105049_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105106_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105112_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105119_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105126_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105134_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105148_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105203_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105213_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105222_album.jpg">
" src="https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-05-31/522_1_105232_album.jpg">
لندن میں ملکہ الزبتھ برطانیہ اور ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے دس کپتانوں کے درمیان ملاقات اور فوٹو سیشن کے بعد بکنگھم پیلس کے قریب لندن مال میں پروقار افتتاحی تقریب میں 2019کے ورلڈ کپ کاباضابطہ آغاز ہوگیا۔
ٹورنامنٹ جمعرات کو اوول لندن میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا۔افتتاحی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی خطاب کیا۔
شاہی محل کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی موجود تھی۔
ملالہ نے کہا کہ مجھے بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا۔ملالہ نے سبز رنگ کی شرٹ پہن کر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔چاچا کرکٹ بھی افتتاحی تقریب میں توجہ کا مرکز رہے۔
عالمی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کرکٹ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں اظہر علی کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی۔
افتتاحی تقریب کو 'اوپننگ پارٹی کا نام دیا گیا تھا جس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو ہرانا آسان نہیں ہے۔
ورلڈ کپ کی مضبوط امیدوار ٹیموں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ بھی بڑی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہےملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے والے کپتانوں میں سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
لندن مال میں شاندار افتتاحی رنگارنگ تقریب سجائی گئی تھی جس میں نامور کرکٹرز کی موجودگی میں انٹرٹینمنٹ سے شائقین کرکٹ کو لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ایک گھنٹے پر محیط تقریب کو پوری دنیا میں برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجے شام سے براہ راست نشر کی گئی اور دو سو ملکوں میں کروڑوں ناظرین نے اسے براہ راست دیکھا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ملالہ یوسف زئی نے 60 سیکنڈز میں 38 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور بولی ووڈ اسٹار فرحان اختر نے نمائندگی کی اور 19 رنز بنائے۔