• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bjp Woman Parliamentarian Falls Into Drain And Injured In Jamnagar
بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ پونم بین ہیمات بائی مادام جام نگر میں ایک نالے میں گرنے سے شدیدزخمی ہوگئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پونم بین جام نگر کے علاقے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لے رہیں تھیں،کہ ایک جگہ پر نالے کے اوپر کھڑی بی جے پی رکن دیگر دو خواتین کے ہمراہ اچانک نالے کے اندر جا گریں۔بعدازاں انھیں قریب ہی ایک مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

نالے میں آٹھ فٹ کی گہرائی میں گرنے سے یہ خواتین شدید زخمی ہو گئیں،پونم بین کے سر اور ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
تازہ ترین