• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاری، کھارادر سے 4 ملزمان گرفتار، اسکول ٹیچر جاں بحق

Four Accused Arrested From Layri School Teacher Died
کراچی کے علاقوں لیاری اور کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ گرین ٹاؤن میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقوں سنگولین اور میراں ناکہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تاہم 3 ملزمان موقع پر گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ملزمان ریاض بلوچ اور باسط موت فرار ہو گئے۔کھارادر میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئیں۔

گرین ٹاؤن میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کی گئی۔ جاں بحق اسکول ٹیچر اظہر کا تعلق گلگت سے تھا۔ ملیر 15 اور پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین