• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دل افغانستان کے لیے دھڑکتے ہیں، ناصر جنجوعہ

Our Heart Beats With Afghanistan Nasir Janjua
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہہمارے دل افغانستان کے لیے دھڑکتے ہیں، افغان بھائیوں سے ہمدردی ہے لیکن ہمیں 30لاکھ مہاجرین کے بدلے کچھ نہیں ملا۔ عالمی برادری تین ڈالر سالانہ فی مہاجر دے کر سمجھتی ہے کہ اس نے اپنا کام کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈبل گیم کھیل رہے ہیں جوغلط ہے، ہم امن پسند قوم ہیں اور افغانستان میں امن کی خواہش رکھتے ہیں، ہمارے دل افغانستان کے لیے دھڑکتے ہیں،ہم نے افغانیوں کے ساتھ اپنے گھر اور دسترخوان بانٹے ہیں،افغان مہاجرین کیبوجھ کے باعث ملکی معیشت کو100ارب کاخسارہ برداشت کرناپڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کچھ اختلافات موجود ہیں، باہمی مفادات کے حصول کیلئے مل کر آگے بڑھا جاسکتا ہے، خطے میں استحکام کیلئے عالمی برادری پاکستان اورافغانستان کی مدد کرے۔
تازہ ترین