• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pervez Bhandara Appoints As Advisor To Hockey Federation
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یوٹرن لینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے تحریک عدم اعتماد سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ہٹائے جانے والے صدر پرویز بھنڈارا کو پی ایچ کے صدر کا مشیر مقرر کر دیا ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دس مئی کو ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور تمام عہدیداروں کی جگہ نئے عہدیداروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

پی ایچ اے کی صدر پرویز بھنڈارا کی جگہ ضرار کلیم کو منتخب کیا گیا، آج پی ایچ ایف نے اعلامیہ جاری کیا کہ پرویز بھنڈارا نے بیرون ملک جانے سے قبل اپنی مصروفیات کے باعث استعفیٰ دے دیاتھا لیکن ان کے وسیع تر تجربے کی بنیاد پر اب انہیں پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر کا ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین