• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اہم شاہراہوں پر بل بورڈز کی بھرمار

Abundance Of Billboards On Major Roads In Karachi
کراچی میں ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ سمیت شہر کا نظام چلانے والے 17 اداروں نے اعلیٰ عدالتوں کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، احکامات میں 15 روز میں تمام بل بورڈز کو ہٹا کر رپورٹ معزز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

متعلقہ علاقوں میں بل بورڈز میں بتدریج اضافہ ہی ہورہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پندرہ روز میں عوامی مقامات سے غیرقانونی بل بورڈ ہٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان بورڈز کے باعث بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوتے ہیں اور یہ راہ گیروں کیلئے خطرے کا باعث ہیں۔

کراچی میں گاڑی چلاتے ہوئے کچھ اور نظر آئے یا نہ آئے، بل بورڈ ضرور نظر آئیں گے، تشویش کی بات یہ ہے کہ ان کی تنصیب میں قواعد کا خیال نہیں رکھا جارہا، طوفانی بارشوں یا آندھی میں یہ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

کمشنر کراچی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے گا، شہر میں بل بورڈز کی بہتات سے عوام بھی تنگ ہیں اور انہوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لوکل ٹیکس محکمہ، کے ایم سی سے ضلعی انتظامیہ کو منتقل ہونے کے بعد بل بورڈ ز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، عدالت کو دکھانے کیلئے کہیں کہیں کارروائی بھی کی جارہی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد بل بورڈز میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تازہ ترین