• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلہ میں4 دہشتگرد ہلاک

Gujranwala 4 Terrorists Killed In Police Encounter
گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں سی ٹی ڈی نے مقابلے میں 4دہشت گرد ہلاک کردئیے اور3 فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق7 دہشت گرد ایک گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سیالکوٹ سے لاہور آرہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے انھیں ایمن آباد کے قریب گھیر لیا، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک، جبکہ انکے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عبد الرحمن کے نام سے ہوئی، جو گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔جن کے قبضے سے ایک کلو بارودی مواد،2 راکٹ لانچر،4 دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
تازہ ترین