• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی صنعتی ایریا کےنالے سے 3سالہ بچے کی لاش نکال لی گئی

Corpse Of Three Year Old Boy Taken Out Of Fb Industrial Areas Nullah
ایف بی صنعتی ایریاکے نالےمیں 4روزقبل ڈوبنےوالےبچےکی لاش نکال لی گئی،بچے کی لاش پاک بحریہ کےغوطہ خوروں اورایدھی کےرضاکاروں کی مدد سے تلاش کی گئی ۔

فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مدینہ کا لونی سے متصل گبول گوٹھ کے نالے میں پیر کی شام ڈوبنے والے 3سالہ جواد ولد محمد خان کی تلاش تین دن سے جاری تھی تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود بچے کی لاش نہیں مل سکی تھی آج پاک بحریہ کےغوطہ خوروں اورایدھی کےرضاکاروں کی مدد سے بچے کی لاش کو تلا ش کرلیا گیا۔

تین سالہ جوادپیر کے روز معمول کے مطابق کھیل کعد کر اپنے گھر جارہا تھاکہ اچانک ندی کے اوپر جمے ہوئے کچرے کی سطح اپنی جگہ سے ہٹی اور جواد جان لیوا ندی کا شکار بن گیا، اہل علاقہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاہم بچے کو تلاش نہیں کیا جا سکا تھا۔
تازہ ترین